57

خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد مدینہ ٹائون محلہ رسول پارک میں بیڈ شیٹ فروخت کرنے کے بہانے گھر میں گھس کر خاتون کو ہراساں کیا جس کے بعد خاتون نے اسے آگ لگا دی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے سائیکل سوار شخص پر تیل پھینک کر آگ لگا دی جس سے اس شخص کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا پولیس نے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا، دوسری جانب تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں