اسلام آباد: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف نئی حکومت کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی پی گیس منصوبے کے تحت پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، امریکا سے استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے انھوں نے کہا پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے، اور امریکی پابندیوں کے خلاف سیاسی اور تکنیکی دلائل دے کر استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے، مصدق ملک کا کہنا تھا کہ امریکا سے استثنیٰ لینے کے لیے بھرپور لابنگ کی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، واضح رہے کہ نگراں حکومت نے پاکستانی سرزمین پر 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم نگراں حکومت نے امریکی پابندیوں کے خلاف درخواست جاری جیوپولیٹیکل صورت حال کے باعث دائر کرنے کا پلان مؤخر کر دیا تھا منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق فیصلے کیے تھے، اور امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کی درخواست کا حتمی مسودہ بھی تیار کیا جا چکا ہے
82