57

وزیراعظم کا تربت نیول ایئربیس پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے تربت میں نیول ایئربیس پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تربت میں نیول ایئربیس پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سےدہشت گردجہنم واصل ہوئے اور مؤثر کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں ،پوری قوم سیکیورٹی فورسزکےساتھ اورانہیں سلام پیش کرتی ہے دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی تربت نیول ایئربیس پرحملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے سانحہ سے بچایا اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا کر جہنم واصل کیا وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں