49

مشہور ریپر کانیے ویسٹ کو اچانک اپنا نام کیوں تبدیل کرنا پڑا؟

امریکا :کے مشہور ریپر کانیے ویسٹ نے بالآخر اپنا نام تبدیل کرلیا، انھوں نے میوزک انڈسٹری پر زور دیا کہ انھیں نئے نام سے پکارا جائے کم کارڈیشان کے سابق شوہر اور امریکی ریپر، گیت نگار، فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرکے یے رکھ لیا ہے اور اب قانونی طور پر یہی ان کا آفیشل نام ہوگا ریپر کے چیف آف اسٹاف نے واضح کیا کہ نام کی تبدیلی کو معمولی نہ سمجھا جائے کانیے ویسٹ جن کا اب نام یے (Ye) ہے انھوں نے میوزک انڈسٹری پر زور دیا کہ انھیں غلامی والے نام کے بجائے یے کے نئے نام سے پکارا جائے ذاتی وجوہات کی بنا پر 2021 میں انھوں نے اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا 46 سالہ ریپر کے چیف آف اسٹاف میلو ییانوپولس نے حال ہی میں ان کے سابقہ نام کو تبدیل کرنے کی وضاحت کی اور کہا کہ وہ دنیا بھر میں ایک تسلیم شدہ شخصیت کے حامل ہیں ریپر کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ہمارے باس نے ایسے نام کو قربان کیا جو کہ ایک برانڈ نام یعنی کانیے ویسٹ تھا، یہ تبدیلی ایک مکمل قانونی عمل کے ذریعے ہوئی اور اب انھیں ’یے‘ نام سے پکارا جائے میلو ییانوپولس نے مزید کہا کہ نام کی تبدیلی کے لیے ہم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، پبلیشرز، اسٹورز، یونینز، گیت نگار ویب سائٹس اور ڈیٹا ری سیلرز کو اس سلسلے میں آگاہ کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ یے نے متعدد مواقعوں پر اپنے پرانے نام کو غلامی کا نام قرار دیا تھا، وہ ایک سیاہ فام امریکی ہیں اور چاہتے ہیں کہ انھیں بھی دیگر لوگوں کی طرح مکمل خود ارادیت پر مبنی حقوق حاصل ہوں واضح رہے کہ مشہور ریپر نے اپنے اس نئے نام سے 2018 میں اپنا البم ایپونیمس ریلیز کیا تھا۔ کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی خواہش 2018 میں ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ظاہر کی تھی، جس کے بعد انھوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں