52

کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 13 گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک جبکہ 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں پولیس کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے بروہی گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکوؤں کاشف، کامران اور شاہ رخ کو گرفتار کرلیا، گلشن معمار جنجال گوٹھ میں فائرنگ کے تبادلے میں افغان شہری ملزم ہلاک اور راگیر زخمی ہوگیا کارساز روڈ کے قریب پولیس نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، بلدیہ ٹاؤن اور سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے پاکستان کانٹا کے قریب مبینہ مقابلہ کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے پستول اور موبائل فون برآمد کیا نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی ٹنکی گراؤنڈکے قریب مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو نذر محمد زخمی حالت میں پکڑا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ نارتھ کراچی سیکٹر ٹو میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو ڈاکو اسامہ اور ذیشان زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی کورنگی صنعتی علاقہ میں پولیس نے شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزم گرفتار کر کے ہتھیار برآمد کر لئے جبکہ نیو کراچی سیکٹر سکس بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں