61

تراویح پڑھ کر گھر لوٹنے والے باپ، 2 بیٹے اور پوتا قتل

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود کوٹ خدک میں نامعلوم افراد نے تراویح پڑھ کر گھر لوٹنے والے باپ، دو بیٹوں اور ایک پوتے کو موت کے گھاٹ اتاردیا ٹانک پولیس کے مطابق مقولین مسجد میں تراویح پڑھ کر گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ دو بیٹے اور پوتا شامل ہیں جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں