64

مدرسے میں پٹاخے پھٹنے سے 13 سالہ بچے کی ہلاکت، حادثہ یا قتل؟ اصل کہانی سامنے آگئی

کوٹ ادو : مدرسے میں تیرہ سالہ صائم کی ہلاکت کا معاملہ قتل نکلا، رپورٹ میں صائم کی موت کی وجہ پٹاخے کا پھٹنا بتائی گئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو گولی لگنے کا انکشاف ہوا تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے ایک مدرسے میں 13 سالہ صائم کی موت واقع ھوئی ، ایس ایچ او کامران سیف کی واقعاتی رپورٹ میں پٹاخہ پھٹنے سے صائم کی موت کی کہانی گھڑی گئی تاہم ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو گولی لگنے کا انکشاف سامنے آیا قتل کے بعد معاملے کو نیا رخ دینے کی لئے بچے پر پٹاخے پھوڑنے کا بھی انکشاف ہوا میڈیکل رپوٹ کے بعد مقتول بچے کے چچا نوید احمد کی مدعیت میں مقامی ایم پی اے رانا اورنگزیب اشرف،ان کے بھتیجے مرکزی ملزم معاذ ہانزیب،3 بھائیوں سمیت 10 ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی سرور شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ورثا نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے غفلت برتنے والےپولیس اہلکاروں کے خلاف نوٹس لینے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں