53

غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد براستہ سمندر برطانیہ میں داخل

500 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سمندر کے راستے بدھ کو برطانیہ میں داخل ہوگئےمیڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران ایک دن میں 500 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کا ملک میں داخل ہونا اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے برطانوی ہوم آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 مارچ کو بھی 401 افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے تھے جبکہ 512 تارکین وطن 10 چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے میڈیا رپورٹ میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں برس سمندر کے راستے آنے والوں کی مجموعی تعداد 4,043 ہوچکی ہے رواں برس سمندر کے راستے آنے والوں کی تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کی نسبت 10 فیصدبڑھ چکی ہے میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ برس 29,437 غیر قانونی تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں