52

اسرائیلی :جارحیت کے جواب میں حماس کا جوابی وار، کتنے ٹینک تباہ کئے؟

اسرائیلی :جارحیت کے جواب میں حماس کی جانب سے بھرپور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حماس کا کہنا ہے کہ الشفاء اسپتال کے گرد 3 اسرائیلی ٹینکوں کو الیاسین راکٹ سے تباہ کردیا گیا ہے میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ الشفاء اسپتال کا محاصرہ کرنے والی اسرائیلی فوج پر القسام بریگیڈ نے متعدد حملے کیے، 2 دنوں میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہیں ویڈیو میں عمارت میں مورچہ بند اسرائیلی فوجیوں کو اسنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے حماس کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں متعدد سہولیات کو تباہ کردیا اور اسپتال کے ارد گرد کی عمارتوں پر بھی شدید بمباری کی جارہی ہے حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی الشفاء اسپتال کے طبی عملے اور مریضوں سے بدسلوکی کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال سے بے گھر افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے حماس کے مطابق عالمی برادری اور اقوام متحدہ صہیونی قتل مشین کو روکنے میں ناکام ہیں الشفاء کمپلیکس کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے، الشفاء اسپتال کا محاصرہ اقوام متحدہ کی رسوائی اور اخلاقی ناکامی ہےعرب ممالک غزہ میں زندگی کی سہولیات کی تباہی روکنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ واشنگٹن پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام ہیں

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں