60

سعودی عرب: ڈرائیور حضرات کے لیے اہم خبر

سعودی عرب: نے پرمٹ کے بغیر مسافروں کو لے جانے والے افراد اور ٹرانسپورٹرز کے لیے نیا انتباہ جاری کردیاسعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص یا ٹرانسپورٹر پرمٹ کے بغیر مسافروں کی نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر 5000 ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پورے مملکت میں ضوابط کو نافذ کرنا اور ٹرانسپورٹیشن سروسز کے معیار کو بہتر کرنا ہےضوابط کی تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے غیرلائسنس یافتہ ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ مجاز کمپنیوں سے الحاق کریں ٹی جی اے نے وزارت داخلہ، پبلک پراسیکیوشن، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سمیت مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے ’ڈونٹ رائیڈ وتھ نان لائسنسڈ‘ مہم کا آغاز کیا ہے یہ اقدام لائسنس یافتہ کیریئرز کے استعمال کی اہمیت اور سعودی عرب کے ہوائی اڈوں تک محفوظ نقل و حمل کے آپشنز کو فروغ دینے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں