59

اسلام آباد: ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر اہم فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد : اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی گئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹنڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تاریخ 15 مئی 2024 کردی گئی ہے اسلام آباد ائیرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے کے لئے دلچسپی رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے ، حکومت اسلام آباد کراچی اور لاہور ایرپورٹس کی اؤٹ سورسنگ کے ذریعے اربوں روہے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں