52

ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا

رواں سال امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکنز کی جانب سے متوقع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے  میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے اہم مشیر پیٹر ناوارو کو توہین کانگریس کے جرم میں چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے امریکی عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو گزشتہ انتخابات کے نتائج بدلننے کے مقدمے سزا سنائی ہے دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹر کی سزا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے پیٹر ناوارو کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہے واضح رہے کہ رواں سال نومبر میں امریکا میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ون ٹو ون مقابلہ ہونے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں