59

کراچی: والے ہو جائیں ہوشیار، گرمی پوری شدت سے آنے کو ہے تیار

کراچی: والے ہو جائیں ہوشیار کہ گرمی پوری شدت سے آنے کو ہے تیار آج رواں موسم گرما کا گرم ترین دن رہنے کا امکان ہے میڈ یاکے مطابق معمول سے زیادہ عرصے تک سردیاں رہنے کے بعد رخصت ہو گئیں اور گرمی نے ڈیرے ڈالنا شروع کر دیے ہیں کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد جب کہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک گرمی کی شدت کا احساس زیادہ رہے گا جب کہ اگلے چند روز تک شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں