54

روس: میں صدارتی انتخاب، پیوٹن نے آن لائن ووٹ ڈال دیا

روس :میں جاری آٹھویں صدارتی انتخابات کے تیسرے اور آخری روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں آن لائن ووٹ کاسٹ کر دیا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس میں آٹھویں صدر کے لیے تین روزہ انتخابات کا آج تیسرا اور آخری روز ہے آج موجودہ صدر ولادیمیئر پیوٹن نے ماسکو سے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کا عمل روس کے گیارہ مختلف ٹائم زونز میں جاری ہے اور پہلی بار 29 علاقوں کے ووٹرز آن لائن اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں آج (اتوار) پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کر دیا جائے گا جیت کیلیے امیدوار کو مجموعی ووٹوں کے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے مطلوبہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا دوسری جانب روس کے کئی علاقوں میں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر احتجاج بھی کیا گیا ہے واضح رہے کہ مبصرین انتخابات میں 71 سال کے ولادیمیر پیوٹن کی جیت کا قوی امکان ظاہر کر رہے ہیں اور ولادیمیر پیوٹن خود بھی ڈالے گئے ووٹوں کا 80 فیصد حاصل کرنا چاہتے ہیں گزشتہ انتخاب میں انہوں نے 76 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں