56

وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی رپورٹ طلب کرلی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثےاورلیبیاواقعات کی رپورٹ طلب کر لی اور ڈی جی ایف آئی اےکواب تک کی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے کاروبارمیں ملوث عناصررعایت کےمستحق نہیں، یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک تھا،کئی ماؤں کی گود اجڑی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثےکےاصل ملزمان کوکیفر کردارتک پہنچانا ہو گا، سہانے خواب دکھا کر غیرقانونی بیرون ملک بھجوانے والوں کی جگہ جیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں