52

لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لٹن روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل ہیں ڈی سی لاہور نے افسوسناک سانحے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کرنیکا حکم بھی جاری کیا ہے ڈی سی لاہور کے مطابق اسکول سے واپس آنے والے بچوں کوکمرے میں چھوڑ کر والدہ کھانا لینے گئی تھی، بچے کمرے میں تھے اس دوران ٹی آر گاڈر سے بنی عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی دوسری جانب کراچی کے علاقے گذری میں فلیٹ سے غیرملکی شہری کی چند روز پرانی لاش برآمد ہوئی، تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر سے لاش ملی ہے۔بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے، پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی بعدازاں ایس ایس پی نے بتایا کہ لاش جس گھر سے ملی اس کا دروازہ اندر سے لاک تھا، 55 سالہ چن شپنگ 3 سال سے مذکورہ مقام پر رہائش پذیر تھاکراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، اہم انکشافات سامنے آگئے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں