56

جعلی پاسپورٹس، وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانیوالے 3 مسافر گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی پاسپورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں علی رضا، محمد سلیم اور محسن بشیر شامل ہیں ملزمان فلائٹ نمبر FZ334 کے ذریعے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ پر تھائی لینڈ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں