48

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ، نئے وزیر خزانہ نے گرین سگنل دے دیا

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان صدر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات کےلیے رسمی بات چیت کیلئے تیار ہے، امید ہےآئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات رواں ہفتے شروع ہوں گے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیرہے، موجودہ مالی سال2024ایک مشکل سال ہوگا، تمام تر توانائیاں پاکستان کودرپیش مشکلات کےحل کیلئےاستعمال کروں گا، اب باتیں زیادہ ہورہی ہیں لیکن اب ایکشن کا وقت آگیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ موجودہ اورنئے قرض پروگرام پر بات کرے گا، آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط سے متعلق بات ہوگی وزارت خزانہ نے کہا کہ موجودہ قرض پروگرام کے لیے پاکستان نے تمام اہداف حاصل کیے ہیں، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں پاکستان کو1.1ارب ڈالرملنے کا امکان ہے ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بھی بات کرے گی، نیا قرض پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے، نئے پروگرام کیلئے نئے معاشی اہداف پر بات چیت ہوگی اور بجٹ سےہٹ کر سبسڈی ختم رہے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چھ ارب ڈالر کے نئی میڈیم ٹرم بیل آؤٹ پیکج کےلیے مذاکرات شروع کرسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے ماحولیاتی حوالے سے ایک ارب پچاس کروڑ سے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں