57

صدر مملکت آصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی، آصف زرداری گارڈ آف آنر کے لئے بگھی میں تشریف لائے مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد صدرمملکت آصف زرداری نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا گارڈ آف آنرکی تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو بھی شریک ہوئے یاد رہے گذشتہ روز آصف علی زرداری نے 14ویں صدرِ پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر سے حلف لیا تھاخیال رہے آصف علی زرداری کُل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں