55

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوں گے پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی محکمہ موسمیات نے آج رمضان المبارک چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 12 مارچ کو ہوسکتا ہے خیال رہے دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ، سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ریاستوں، امریکا اور برطانیہ میں آج پہلا روزہ ہے ماہِ مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی تراویح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں