41

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اخترافغان کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل، سینئر وکلا اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی تقریب میں جسٹس نعیم اخترافغان نے سپریم کورٹ جج کے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے حلف لیا جسٹس نعیم اختر بطورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ فرائض انجام دے چکے ہیں یاد رہے صدرعارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی، صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں