74

گوادر میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ،نشیبی علاقے زیر آب، بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش کے باعث گوادر کی اکثر سڑکیں زیر آب آ گئےمحکمہ موسمیات کے مطابق رات بھر بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا کئی نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوئی، گوادر، زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، موسلادھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑک بند ہو گئی۔ 10 مارچ سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، کیچ اورتربت کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،اورماڑہ، مکران، گوادر، تربت، پسنی، جیونی، لسبیلہ اور خصدار میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بوندا باندی یا چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے،کراچی میں آج دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ریکارڈ کیا گیاجبکہ شام کے وقت تیز ہوائیں بھی چلیں گی موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے غیر ضروری سفر کے اجتناب کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں