63

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام:بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، بورڈ بازار میں دھماکے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹرسائیکل پر منتقلی کے دوران دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، خودکش حملے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران پھٹا۔ کاشف آفتاب کا بتانا ہے کہ تینوں دہشتگرد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے، جن کی شناخت ہوگئی ہے، تینوں دہشتگرد سی ٹی ڈی کو مطلوب اور تعلق پشاور سے ہے پولیس حکام کے مطابق ریسکیو 1122، سی ٹی ڈی اور بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے موبائل فون اور اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سمیت 10 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھےادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں