62

سکھر : چیف ایگزیکیٹیو آفیسر عامر علی بلوچ کی خصوصی ھدایت پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ

سکھر : چیف ایگزیکیٹیو آفیسر عامر علی بلوچ کی خصوصی ھدایت پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ ٹرین آپریشن کے لیے ریلوے کے شعبہ ٹریفک سے منسلک اسٹاف کی تربیت کےلیے ڈی ایس آفس سکھر کی کمیٹی روم میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد سکھر ڈویژن کے مین لائن اور برانچ ریلوے اسٹیشن کےتمام اسٹاف جو کہ ٹرین آپریشن سے منسلک ہیں جن میں اسٹیشن ماسٹرز اے ایس ایم، پوائنٹس مین سمیت دیگر اسٹاف نے سیفٹی سیمنار میں شرکت کی سکھر ڈویژن کے ڈی ٹی او شعیب خان ،ڈی ٹی ائی ، چیف کنٹرولر ، ڈرائیورز حضرات ،سگنل ڈیپارٹمنٹ اسٹاف ، لوکو اسٹاف،انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ اسٹاف ،پولیس اسٹاف نے شرکت کی سیفٹی سیمینار میں لاہور سے آئے ہوئے مہمان خاص چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ جناب محمد علی چاچڑ نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا جبکے نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس سکھر جناب فرمان غنی نے بھی شرکت کی سیفٹی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص جناب محمد علی چاچڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں سیفٹی سیمینار کے اغراض و مقاصد کو سمجھنا ہوگا سیفٹی سیمینار کو منعقد کرانے کا مقصد اسٹاف کی تربیت اور حادثات کی روک تھام کے لیے اسٹاف کو اگاہی دینا مقصد ہے ٹرین حادثات کے باعث نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ محکمہ ریلوے کو مالی نقصان بھی ہوتا ہے سیمینار کے شرکاء کو حادثات کی اہم وجوہات بتائیں گئیں جن میں ٹریک کی حالت، رولنگ اسٹاک کے مسائل اور انسانی غلطی یا کوتاہی شامل ہیں سیفٹی سیمنار میں ڈی ایس سکھر کا کہنا تھا کہ ٹرین آپریشن کو ممکن بنانے کے لیے ریلوے کے ہر کیٹگری کی بہت اہمیت ہے تمام کیٹگیری کے ملازمین کی باہمی اشتراک ورکنگ رول کی بدولت ٹرین حادثات کی روک تھام ممکن ہے ڈی ٹی اؤ سکھر کا کہنا تھا کہ سیفٹی سیمنار کا مقصد سٹاف کی تربیت ہے اسٹیشن ماسٹرڑ صاحبان دوران ڈیوٹی اس بات کو یقنی بنائیں کہ اسٹیشن ماسترز کے ماتحت اسٹاف اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود ہے کہ نہیں ساتھ ہی تمام آسٹیشن ماسٹرز اپنے اسٹیشن حدود کی نگرانی کریں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر اپنے متعلقہ افسر کو اگاہ کریں شرکاء سے سینئر سٹیشن ماسٹروں نے بھی خطاب کیے اور اپنے سٹاف کی تربیت اور حادثات کی روک تھام سے متعلق تمام سٹاف کو  آگاہی دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں