75

حیدرآباد:ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو کی گرفتاری اور مقدمات درج ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد میں میرپور خاص سے آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑنے والے ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو کی گرفتاری اور مقدمات درج ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا میرپورخاص کے پی ایس 45 سے آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑنے والے ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو کی گرفتاری کے خلاف لاکھا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے نعریبازی کی گئی اس موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں میرپورخاص سے پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے والے ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر گرفتار کروایا گیا ہے جو کے جمھوریت دشمن عمل ہے مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو کو صدر پاکستان و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کے کہنے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو کی سینٹرل جیل حیدرآباد میں ملاقات بھی بند کر دی گئی جس کے خلاف آج سول سوسائٹی و لاکھا برادری سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کے ایڈووکٹ سلامت لاکھو کو فوری طور آزاد کرکے درج کیے جانے والے مقدمات ختم کیے جائیں بصورت دیگر سی ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں