80

رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہیں ، پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کس دن ہوگا اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی محکمہ موسمیات نے 11 مارچ کو رمضان المبارک چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 12 مارچ کو ہوسکتا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 10مارچ کو دوپہر2 بجے پیداہوگا، چاند کی عمر11 مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں