63

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 2 سال مکمل، جامع رپورٹ اب تک سامنے نہ آئی

تفصیلات کے مطابق بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 2 سال مکمل ہوگئے ، 9 مارچ2022 کوبھارت کابراہموس میزائل پاکستان کےعلاقے میاں چنوں میں آگرا تھا، یہ ثبوت ہے کہ بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس انہیں سنبھالنے کی صلاحیت نہیں بھارت خطےمیں اپنی بالادستی کیلئےاپنی فوج ،ہتھیاروں کوسعت دینےمیں مصروف ہے لیکن افسوس ہتھیاروں سےمتعلق بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام انتہائی مشکوک ہے براہموس میزائل کاپاکستان میں گرنابھارتی افواج،بالخصوص ان کی ٹیکنالوجی پرسوالیہ نشان ہے اور بھارتی نااہلی ہےکہ2سال مکمل ہونےپربھی اس نےحادثےکی مکمل رپورٹ جاری نہیں کی بھارت نے اس حادثہ کے بعد پاکستان کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور حادثہ کے ذمہ دارتین اہلکاروں کو برطرف بھی کیا مگر واقعے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ منظرعام پر نہ لایا براہموس میزائل کوپاکستان ایئرڈیفنس سسٹم نے اسی وقت دیکھ لیا تھا جب وہ فائرہواتھا، براہموس میزائل کاپاکستان میں گرنااقوام متحدہ کے آرٹیکل (2)4 کی صریحاً خلاف ورزی ہے پاکستان کی جانب سےواقعےکی مشترکہ تحقیقات کےمطالبے پربھارت نےکوئی توجہ نہ دی، جس روٹ سےبراہموس میزائل پاکستانی سرحد کے اندر آیا وہ عالمی پروازوں کا روٹ ہے بین الاقوامی پروازوں کا روٹ ہونے کی وجہ سے میزائل کسی بڑےحادثےکی وجہ بن سکتاتھا لیکن پاکستان نےاس واقعے پر صبر و تحمل اورذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت یادرکھےافواج پاکستان مستقبل میں ایسی جارحیت کا بروقت جواب دینے کیلئے چوکس ہے بھارت جوہری ملک ہے،اس طرح کی غیرذمہ داری خطےمیں عدم استحکام کاباعث بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں