55

آئی ایم ایف کا وفد 15 مارچ کے بعد پاکستان آئے گا

وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 15 مارچ کے بعد پاکستان آئے گا جو نئی حکومتم سے پاکستان کے موجودہ اور نئے قرض پروگرام پر بات کرے گا۔ آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط سے متعلق بات کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ قرض پروگرام کے لیے پاکستان نے تمام اہداف حاصل کیے ہیں اور موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے آئی ایم ایف معاشی استحکام کیلیے شہباز حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ذرائع کے مطابق نئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بھی بات چیت کرے گی جس کے لیے نئے معاشی اہداف پر بھی بات چیت ہوگی۔ یہ نیا قرض پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں