92

رمضان ریلیف پیکج: یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر 7.5ارب روپے کی خصوصی سبسڈی کا آغاز ہو گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کے بعد مختلف برانڈز کی بغیر سبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کردی۔ میکرونی، ہلدی پاؤڈر، مشروبات، جمیز اور اچار سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت میکرونی، سرخ مرچ کی قیمت میں 10 روپے، ہلدی پاؤڈر کی قیمت میں 18، مسالہ جات کی قیمت میں 80 اور روح افزا کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کردی گئی اسی طرح جیمز 20 روپے، اچار 15 اور کیچپ 20 روپے تک سستا کیا گیا ہے جبکہ کھیر مکس، رس ملائی اور سویاں 6 سے 12 روپے تک سستی کی گئی ہیں۔ مختلف چائے کے برانڈز 5 سے 43 روپے جبکہ صابن، کلینر، سرف، شیمپو اور ٹوتھ برش بھی سستے کردیے گئےیوٹیلیٹی اسٹورز نے بغیرسبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق آج سے ہوگا، رمضان پیکچ کا آغاز آج سے کیا گیا ہے اور چاند رات جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ ساڑھے 7 ارب روپے کے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں