77

آصف زرداری اور خالد مقبول کے درمیان رابطہ، صدارتی الیکشن کیلئے ووٹ دینے کی درخواست

اسلام آباد : حکومتی اتحاد کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلفون پر رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورت حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے،نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں،یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی جماعت صدارتی الیکشن کے لیے آصف علی زرداری کو ووٹ دیگی تو ان کا کہنا تھا ابھی تک تو پیپلز پارٹی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن جب وہ صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کی درخواست کریں گے تو ہم بھی ان سے 15 سال کا حساب مانگیں گے،،،،،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں