68

فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی تیاری کا منصوبہ ناکام بنادیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عارف والا میں 2 واٹر پلانٹس کی انسپکشن کی، سیفٹی ٹیم نے جعلی پانی کی بوتلوں کی تیاری کا منصوبہ ناکام بنادیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطانق 1 ہزار 215 لیٹر جعلی پانی کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں، جعلسازی پر واٹرپلانٹس کو بند کرکے مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور کارروائی کے دوران دودھ کے نام پر مضر صحت سفید محلول کی ترسیل ناکام بنادی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج پر 1800 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں