61

عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کی آمد قریب ہے جس کے لیے مسلم ممالک میں استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں عرب ملکوں اور دنیا میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے بین الاقوامی فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ خطہ عرب کے ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے کا قومی امکان ہے۔ اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا عرب ممالک میں 11 فروری سے شعبان المعـظم کا مہینہ شروع ہوا تھا اور 10 مارچ کو 29 شعبان ہوگی اس حوالے سے فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 یوم پر مشتمل ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے گا فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر کے مطابق 10 مارچ کو چاند، سورج کے کافی قریب ہوگا اور 11 مارچ کو دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند با آسانی دیکھا جا سکے گا اس پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک 1445 کا آغاز پیر 11 مارچ جب کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر قرب وجوار کے ممالک میں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں