92

صدر مملکت کے انتخاب کا شیڈول کب جاری ہو رہا ہے؟ اہم خبر

اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جمعہ (کل) یکم مارچ کو جاری کیا جائے گاترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے ایک دن مقرر کیا جائے گا اور 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک صدارت کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پریذائیڈنگ افسر کے پاس جمع کروا سکیں گے ترجمان کے مطابق امیدواران کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد سے حاصل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں وفاقی حکومت سازی کے فارمولے کے مطابق پیپلز پارٹی نے صدر کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کو نامزد کیا ہے جس کی اتحادی جماعتوں نے بھی تائید کر دی ہے جب کہ پی پی نے صدارتی مہم کے لیے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو مختلف جماعتوں سے رابطہ کرکے زرداری کو ووٹ دینے کے لیے قائل کرے گی واضح ہے کہ موجودہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے عہدے کی 5 سالہ آئینی مدت گزشتہ برس ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم اس وقت الیکٹورل کالج (قومی اسمبلی) نہ ہونے کی وجہ سے وہ تاحال اپنے عہدے پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں