91

کراچی : کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟ معمہ حل ہوگیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرانی سبزی منڈی کراچی کے قریب کچراکنڈی سے لاش ملنے کے واقعہ کا معمہ حل ہوگیا ، لاش فیضان نامی شخص کی ہے ، جسے اس کی بیوی اور سسر نے قتل کرکے لاش کچراکنڈی میں پھینکی پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے دوسری جانب کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گھر سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت40سالہ عبدالرحیم کے نام سے ہوئی، مقتول کے کمرے سے شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں حکام نے بتایا کہ مقتول جوائنٹ فیملی میں رہائش پذیرتھا ،اہلخانہ کےبیان قلمبندکرلیے ہیں ، مقتول کا7سالہ بیٹاہے جبکہ 2ماہ قبل بیوی والدین کے گھرچلی گئی تھی، واقعہ دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے تاہم تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں