67

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا میچ، اسٹیڈیم جانے والے شائقین کرکٹ کے لیے اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل کا پہلا میچ آج ہوگا ، شام سات بجے ہونے والے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے شائقین بھی پرجوش ہیں، ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹس پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے جائیں گے اور کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہوں گے شائقین کے لیے چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے، میچ سے 3گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے، اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے کھلا رکھا جائے گا ، شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں