82

تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی ناگن چورنگی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے غریب افراد پر چڑھ گئے جس کے نتیجے میں دو افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ریسکیو ذائع کے مطابق حادثے میں مرنے اور زخمی ہونے والے افراد ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے سوئے ہوئے تھے اور ان کا تعلق خانہ بدوش خاندان سے بتایا جاتا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 سالہ بالہ اور 8 سالہ اشوک شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 سالہ سری رام، 14 سالہ سیتا رام اور 7 سالہ لالے شامل ہے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کار میں دو افراد سوار تھے جو نشے میں دھت تھے اور ملزمان حادثے کے فوری بعد کار چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے دوسری جانب حادثے کے عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو گاڑیاں ریس لگاتی ہوئی آ رہی تھیں، جن میں چار سے پانچ افراد سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں