62

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر 70 سالہ بزرگ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ستر سالہ شخص گولی مارکرقتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی جمشید کوارٹرزمیں پیٹرول پمپ کےقریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےزونیراورعاطف نامی افراد زخمی ہو گئے جبکہ ،لانڈھی بابرمارکیٹ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر تیس سالہ عثمان زخمی ہوا بنارس پل پرمقابلہ کےبعدپولیس نےڈاکوثنااللہ کوگرفتارکرلیا اور اسکاساتھی فرار ہوگیا جبکہ ایک اور واقعے میں نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں سیف علی نامی ڈاکو گرفتارکر کے اسلحہ،لوٹی ہوئی رقم اورموٹرسائیکل برآمدکرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں