109

خوبرو پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

خوبرو پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوبارہ شادی میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ بتادی۔ حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی میری شادی کے بارے میں پوچھتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، ہمارے ہاں لوگوں میں طرزِ عمل، طبقاتی اور بنیادی اخلاقیات کی کمی ہے ونیا حسین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں خواتین کو وہ عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ حقدار ہیں،زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ لڑکیوں کے سامنے کیا بات کرنی ہے، وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ خواتین کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ بڑوں کا احترام کرنا نہیں جانتے، میں ان چیزوں کو قبول نہیں کر سکتی کیونکہ میں ایک مختلف پس منظر سے آ رہی ہوں، اب کوئی چیز مجھے متاثر نہیں کرتی جب تک کہ میں لوگوں میں اچھی خوبیاں اور نرم رویہ نہ دیکھوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں