تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا تعطیلات کا اعلان 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے پیش نظر کیا گیااس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کیلئے 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اسکول، کالج اور یونیورسٹیز بند رہیں گی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے بعداسکول معمول کےاوقات کار کےمطابق کھلیں گے۔
