کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ وطالبات کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی اوقات تبدیل کر دیے ہیں نئے شیڈول کے مطابق اب تمام اسکولوں میں درس وتدریس کا آغاز صبح ساڑھے 8 بجے ہوگا۔ اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم نے احکامات جاری کر دیے ہیں اور تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ان احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے محکمہ تعلیم کے مطابق تدریسی اوقات کا یہ شیڈول 31 جنوری 2024 تک نافذ العمل رہے گا یاد رہے کہ سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک دی گئی تھیں اور یکم جنوری کو تمام اسکول دوبارہ کھول دیے گئے تھے تاہم حسب معمول تعطیلات کے بعد ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
93