79

سندھ میں پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق

کراچی میں گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی تھی جس کا اندرونی احوال سامنے آ گیا ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں نے سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو یکجا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے سندھ میں عوامی حکومت کے قیام اور مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا جب کہ دونوں جماعتوں کی قائم کمیٹیاں اگلے دو روز میں ملاقات کریں گی جس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گاذرائع کے مطابق صوبے کے وسعی تر مفاد میں ن لیگ، جی ڈی اے اور اے این پی کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں صوبے میں مشترکہ جلسوں، عوامی اجتماعات کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں روایتی نشستوں کےعلاوہ دیگر پر مشترکہ امیدوار لانے اور پیپلز پارٹی کے حلقوں میں مشترکہ امیدوار کو جتوانے کے لیے کوشش کرنے پر بھی اتفاق اور اس حوالے سے دیگر جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں