78

بلاول بھٹو لاہور سے الیکشن لڑنے کیلیے اہل قرار، اعتراض مسترد

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لاہور سے انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے اور آر او نے این اے 127 سے ان کے کاغذات نامزدگی پر کیے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کاغذات کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے فیصلے میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف حلقے کا ووٹر امیدوار پر اعتراض کر سکتا ہے جب کہ شکایت کنندہ انتخابی حلقے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا بلکہ وہ نارووال کا رہائشی ہے واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے این اے 127 لاہور سے منظور کیے گئے کاغذات نامزدگی پر محمد ایاز نامی شخص نے اعتراض دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی چیئرمین کی دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی ہے اور الیکشن قوانین کے مطابق ایک شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کی نمائندگی نہیں کر سکتا اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں