تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویژن میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج ہے، جس کے باعث مختلف اضلاع میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا دھند کے باعث سیپکو کے مختلف دوسو پچاس سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس سے متاثر ہونے والے اضلاع میں سکھر، شکار پور، لاڑکانہ، گھوٹکی اور دیگر اضلاع شامل ہیں سیپکو حکام کا کہنا ہے دھوپ نکلنے اور دھند چھٹنے کے بعد ٹرپ فیڈرز کی بحالی کا کام شروع ہوگا گذشتہ روز شدید دھند سے بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا تھا ، جس کے باعث گدو کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمشن لائنیں ٹرپ کرگئیں تھیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی ہوگئی تھی ترجمان پاور ڈویژن کا کہناتھا کہ 550 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرپنگ سے 500 کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا۔
81