تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی عام انتخابات: کس کس کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہی ہماری اسٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے، ہائیکورٹ نے اجازت دے دی ہے بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، امید ہے انصاف ملے گا، نواز شریف کیخلاف جب کرپشن کا کیس چلے گا تو انکا سیاسی کریئر اڈیالا سے شروع ہوگا۔
85