82

ن لیگ کی انتخابی منشور کیلیے عوام سے تجاویز طلب

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی منشور کی تیاری کے لیے وسیع مشاورت کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں شہریوں سمیت ہر شعبے کے ماہرین سے تجاویز طلب کی ہیں جب کہ ن لیگ کی جانب سے اس حوالے سے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے اس ڈیجیٹل پورٹل پر 5 جنوری تک اندرون اور بیرون ملک سے ہر پاکستانی قابل عمل تجاویز دے سکتا ہےن لیگ کی جانب سے شہریوں اور ماہرین سے انتخابی منشور کی تشکیل کے لیے آئین کی بالادستی، قانونی اصلاحات، فراہمی انصاف، احتساب، کرپشن خاتمے اور معیشت پر تجاویز طلب کی گئی ہیں اس کے علاوہ اس پورٹل پر تعلیم، صحت، کھیل، امور نوجوانان سمیت دیگر اداروں سے متعلق بھی تجاویز دی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں