تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس کراچی کے دورے کے دروان میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے لیمینیشن پیپرز اب باقاعدگی سے موصول ہو رہے ہیں، پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا رواں سال 65 لاکھ پاسپورٹ جاری ہوئے ہیں، سال 2023 میں ای پاسپورٹ مینڈٹری ہوجائے گا، مشین ریڈیبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کیا جارہا ہے ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ نیا سسٹم 6 سے 7 مہینوں میں انسٹال ہو جائے گا، ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا اعلی سطح ٹاسک فورس افغان شہریوں کو جاری کیے گئے 12 ہزار پاسپورٹ کی تحقیقات کررہی ہے واضح رہے کہ وزیر داخلہ کے حکم پر دو ماہ پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا تھا لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔ نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئےاضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا تھا۔
69