69

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کو سیاسی وابستگی کیس میں عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فوادحسن فواد کاعہدہ الیکشن پر اثر انداز نہیں ہو سکتا واضح رہے کہ ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکا خیل نے رواں سال اکتوبر میں الیکشن کمیشن میں نگراں حکومت میں جانبدار وفاقی وزرا اور وزیر اعظم کے مشیرکو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست دائر کی تھی درخواست گزار نے نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی دارخوست کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعظم کےسیکرٹری توقیرشاہ سابق وزیراعظم کے بھی سیکرٹری رہے جب کہ آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہو، استدعا ہے کہ نگراں حکومت میں جانبدار وزرا اور مشیر کو عہدے سے ہٹایا جائے الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو یہ درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فواد حسن فواد، احد چیمہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔ بعد ازاں اس درخواست کی سماعت کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے نگراں وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا یاد رہے کہ فواد حسن فواد سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں