پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے اور راشد شفیق دونوں کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔ میں نے 6 سے 7 مخالفین تو دیکھے تھے لیکن اس مرتبہ میرے مخالف 44 امیدوار ہیں شیخ رشید نے کہا کہ اگر خدا کو منظور ہوا تو یکم جنوری سے انتخابی مہم شروع کروں گا۔ گلی محلوں میں اپنی مہم چلاؤں گا اور جلسہ صرف 6 فروری کو ایک ہی کروں گا ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے بدمعاشی اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا ہے۔ قلم دوات پر الیکشن لڑ رہے ہیں کسی سے ہماری لڑائی نہیں۔ میں اصلی ہوں اورنسلی ہوں، پی ڈی ایم کیخلاف عوام میں جاؤں گا، انشا اللہ حلقہ 56 اور 57 دونوں جیتیں گے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 4 یونیورسٹیاں اور 60 کالجز تعمیر کرائے، کوئی ایسا نہیں جس نے اپنے حلقے میں چار یونیورسٹیاں بنائی ہوں۔ اب ماں بچہ اسپتال، نالہ لئی اور ڈھوک دلال کا کالج مکمل کرنا مقصد ہے۔ اس کے بعد اللہ چاہے مجھے اپنے پاس بلا لے، میں خوشی سے مروں گا۔
75