8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے سہولت کاری سینٹر قائم کر دیا گیا ہے
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا۔ یہ سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کرے گا جہاں اس کی معاونت نادرا، قومی احتساب بیورو (نیب)، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں ترجمان کے مطابق امیدواروں کے موصول شدہ کوائف ضروری کارروائی کے لیے اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔ سیکریٹری پاور ڈویژن، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن اور سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سے فہرستیں حاصل کر لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے بھی آر او سے بھی فہرستیں حاصل کر لی گئی ہیں ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جا چکی ہے کسی بھی طرح سے نادہندہ امیدوار جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر تک متعلقہ آر اوز سے رجوع کریں جو نا دہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائیں الیکشن کمیشن نے حکومت کے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری طور پر ریٹرننگ افسران سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
68