الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے 5 ججز بطور ٹریبونل جج اعتراضات سنیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 9ججز بطور ٹربیونل جج اعتراض پر سماعت کریں گے اسلام آبادہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ججز بطور ٹریبونل جج سماعت کریں گے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کاغذات نامزدگی پراعتراضات سنیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونلز 3 سے10جنوری تک اعتراضات سنیں گے الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا تھا جس میں ان سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں دو روز توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔
62